Friday, 28 February 2020

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
 مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں 

 ستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابی
 کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں

 یہ جنت مبارک رہے زاہدوں کو
 کہ میں آپ کا سامنا چاہتا ہوں

 ذرا سا تو دل ہوں مگر شوخ اتنا
وہی لن ترانی سنا چاہتا ہوں

کوئی دم کا مہماں ہوں اے اہل محفل 
چراغ سحر ہوں بجھا چاہتا ہں
 
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
 بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں

No comments:

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں  مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں   ستم ہو کہ ہو وعدۂ بے حجابی  کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں  یہ جنت مبارک رہے زاہدوں ...